Live Updates

گستاخانہ خاکے،وزیرخارجہ کا سیکرٹری جنرل اوآئی سی کوخط

ہالینڈ کے ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی،شدید مذمت اور احتجاج ریکارڈ کروایا، اسلام کوبدنام کرنے کی سازش کی گئی،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 اگست 2018 18:52

گستاخانہ خاکے،وزیرخارجہ کا سیکرٹری جنرل اوآئی سی کوخط
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرہالینڈ کے ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرلیا، پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام کوبدنام کرنے کی سازش کی گئی، وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل اوآئی سی کوخط ارسال کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے معاملے پر سیکرٹری جنرل اوآئی سی کوخط لکھ دیا۔

خط میں اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اوآئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس میں معاملہ زیرغور لائے۔ اسی طرح ہیگ میں سفیر کوبھی معاملے کواوآئی سی کے رکن ممالک کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

 دفترخارجہ نے کہا کہ اسلام کوبدنام کرنے کی سازش کی گئی۔ پاکستان کوصورتحال پرتشویش ہے۔

اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ اسی طرح پاکستان نے ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر پاکستان کوشدید تشویش ہے۔ اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا ہےکہ گستاخانہ خاکوں کی کابینہ نے سخت مذمت کی ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ہالینڈ کے سفیر کوطلب کرکے احتجاج کیا جائے گا۔حکومت عوام کے جذبات کو سمجھ سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تین مہینے غیرملکی دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سیکرٹریوں اور سفیروں کوبھی بیرون ملک دوروں کومحدود کرنے کا حکم دیا ہے۔خود بھی تین مہینے تک غیرملکی دورے پرنہیں جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری خرچے پرکوئی بھی باہر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات