مویشی پال حضرات جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں، ترجمان لائیو سٹاک

پیر 20 اگست 2018 19:26

فیصل آباد۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے فوری طور پر جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے اور لائیو سٹاک فارمرز سمیت بھینس ، گائے ، بکریاں اوردیگر جانور و مویشی پالنے والے کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں سے کہا ہے کہ چونکہ موسم خزاں میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کے حملہ کا خطرہ بڑھ جاتاہے لہٰذا وہ فوری طور پر اپنے مویشیوں اور جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کے تحت ٹیکے لگوائیں تاکہ انہیں بعدازاں کسی پریشانی یا مالی نقصان کا سامنانہ کرنا پڑے، محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ منہ کھر کا وائرس جانوروںکے منہ اور کھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتاہے جس سے بھینسوں و گائیوں کی زبان ، تالو، مسوڑھوں ، ہوانہ اور کھروں کے درمیان چھالے پڑ جاتے ہیں جس سے ان کو تیز بخار ہو جاتا ہے اور وہ خوراک کھانا بندکرنے سمیت دودھ کی پیداوار بھی کم کر دیتے ہیں، اسی طرح بھیڑوں و بکریوں کے منہ میں سرخ دھبے نظر آتے ہیں اور رال ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے، انہوںنے بتایا کہ تمام ویٹرنری ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں میں متعلقہ ٹیکے وافر مقدار میںموجودہیں جبکہ اس ضمن میں مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے محکمہ کی ہیلپ لائن پر بھی مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :