ثنا بچہ نے مریم نواز کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا

عدالت اگر مجھے طلب کرے گی تو عدالت کی معاونت میرا فرض ہے،ثنا بچہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 19:12

ثنا بچہ نے مریم نواز کے خلاف عدالت  میں جانے کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-2018ء ) :ثنا بچہ نے مریم نواز کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا ۔معروف اینکر ثنا بچہ کا کہنا تھا کہ عدالت اگر مجھے طلب کرے گی تو عدالت کی معاونت میرا فرض ہے۔تفصیلات کے مطابق میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں،پاکستان کی سیاست کا یہ شہرہ آفاق جملہ سابق دختر اول مریم نواز نے ادا کیا تھا۔

انہوں نے 2012 میں معروف اینکر ثنا بچہ کو انٹرویو دیا تھا۔اس موقع پر مریم نواز نے جہاں بہت سی دیگر باتیں کیں وہیں اپنی جائیداد اور ملکیت کے حوالے سے بھی بات کی ۔اس انٹرویو میں مریم نواز نے یہ معروف فقرہ بولا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ۔جسے بعد میں کافی پذیرائی بھی ملی ۔تاہم 2016 میں پانامہ کیس سامنے آنے سے سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پانامہ کیس کے ذیل میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس دائر کیا گیا جس میں اب مریم نواز 8 سال قید کی سزا پانے کے بعد اڈیالہ جیل میں ہیں۔ پانامہ کیسسز میں قصور وار قرار پانے کے بعد انکے مخالفین نے اس جملے کو بطور طنز استعمال بھی کیا۔اب اس حوالے سے تازہ ترین خبریہ ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی ثنا بچہ کے اس پروگرام کا تذکرہ ہوا۔اس پر بات کرتے ہوئے معروف اینکر نے مریم نواز کے خلاف عدالت میں جانے کا عندیہ دے دیا ۔ثنا بچہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے عدالت نے طلب کیا تو میں ضرور جاوں گی کیونکہ عدالت کی معاونت کرنا میرا فرض ہے۔