شہبازشریف اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی ڈکلیئر

اپوزیشن جماعتوں نے شہبازشریف کی بطور اپوزیشن لیڈر حمایت کی تھی، قومی اسمبلی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 اگست 2018 19:18

شہبازشریف اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی ڈکلیئر
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء شہبازشریف کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈکلیئرکردیا گیا، جس کا قومی اسمبلی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو اپوزیشن کی حمایت مل گئی ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا۔

جس میں پیپلزپارٹی سمیت سب نے شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کیا۔ تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کواپوزیشن لیڈر ڈکلیئر قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے اپنی اپوزیشن اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے صدارتی امیدواراعتزازاحسن کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی قیادت نے ن لیگی رہنماء ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔ جس پرایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں عید سے قبل پیپلز پارٹی کے وفد کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو پیشکش کی ہے کہ اگر صدارتی امیدوار کیلئے اعتزازاحسن کوووٹ دیں گے تو سینیٹ میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کرے گی۔

واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں وزیراعظم کے امیدوار کے نام کے معاملے پردوریاں پیدا ہوگئی تھیں۔ مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا جبکہ شہبازشریف کے وزیراعظم نامزدگی نام پردونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ جس پرپیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کوووٹ نہیں دیا تھا۔ تاہم اب اپوزیشن اتحاد میں ایک بار پھر اختلافات ختم ہونے سے مضبوطی آسکتی ہے۔