عوامی تحریک کی شہبازشریف اپوزیشن لیڈرتقرری کی مخالفت
سپیکرقومی اسمبلی اورسپیکرپنجاب اسمبلی کو خط، شہباز شریف بطوراپوزیشن لیڈرنامزدگی کے قابل نہیں،14بےگناہوں کے قتل میں نامزد ملزم ہیں۔ خرم نوازگنڈا پور
ثنااللہ ناگرہ پیر 20 اگست 2018 19:46
(جاری ہے)
خرم نواز گنڈاپور نے خط میں لکھا کہ لیڈر آف دی ہاؤس اور لیڈر آف دی اپوزیشن دونوں اہم عہدے ہیں، محض عددی اکثریت کا ہونا کافی نہیں۔
کردار اور انسانی رویوں کے بارے میں مکمل چھان بین ضروری ہے، شہبازشریف بے گناہوں کے قاتل ہونے کے ساتھ ساتھ 56 کمپنیاں لوٹنے کے جرم میں بھی ملوث ہیں،ان کے فرنٹ مین بیوروکریٹ بھی نیب کی تحویل میں ہیں، اپوزیشن لیڈر کسی اچھے کردار کے حامل شخص کو ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور قاتل شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگیوں سے جمہوری اداروں کی کوئی نیک نامی نہیں ہو گی، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سرکاری مراعات والے کسی عہدے کو گھر سے باہر نہیں جانے دیتا۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کے فیصلے کو سراہا اور سادگی اختیار کرنے کے عزم کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ شریف ڈاکو 11سو کنال کے وزیراعظم ہاؤس سے نکل کر 17 سو ایکڑ کے جاتی امراء محل میں آجاتے تھے اور یہاں سے ایون فیلڈ کے محل میں سرکاری خرچے پر چلے جاتے تھے، غریب عوام کے ٹیکسوں پر ظل سبحانی بننے والوں کو جیلوں میں بند کرنا کافی نہیں ان سے قوم کی پائی پائی ریکور کرنا سب سے اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بطور وزیراعظم دقوم سے اپنے پہلے خطاب میں جو روڈ میپ دیا ہے اس پر عمل ہوا تو ملک میں بہتری آئے گی۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے رہنماء شہبازشریف کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈکلیئرکردیا گیا ہے، جس کا قومی اسمبلی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.