Live Updates

پی ٹی آئی حکومت کی بنیاد دھاندلی پر رکھی گئی، ملک کو بحران سے بچانے کے لئے جمہوری عمل کا حصہ بنے ہیں، احسن اقبال

ہمیں احساس ہے کہ پاکستان کو بڑے مسائل درپیش ہے سلیکٹ وزیراعظم عمران خان کے کل کے اجلاس کو پاکستان کا منشور بنا کر پیش کیا گیا، موجودہ حکومت کو ابھی تربیت کی ضرورت ہے، طارق فضل چوہدری کے ہمرہ مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 20 اگست 2018 19:55

پی ٹی آئی حکومت کی بنیاد دھاندلی پر رکھی گئی، ملک کو بحران سے بچانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ و ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی بنیاد دھاندلی پر رکھی گئی ،ملک کو بحران سے بچانے کے لئے جمہوری عمل کا حصہ بنے ہیں ہمیں احساس ہے کہ پاکستان کو بڑے مسائل درپیش ہے سلیکٹ وزیراعظم عمران خان کے کل کے اجلاس کو پاکستان کا منشور بنا کر پیش کیا گیا، موجودہ حکومت کو ابھی تربیت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے ہمرہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے ایک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلا یا ہے پی ٹی آئی نے منشور کے بارے میں قوم کو کوئی لائحہ عمل نہیں دیا ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان نے نئے پاکستان کے لئے مشرف کی ٹیم کا نتخاب کیا ہے اور اپنی تقریر میں انرجی کے مسئلے کے حل کے لئے کو لائحہ عمل نہیں دیا ہے انہوںنے کہاکہ کابینہ میں وزیر داخلہ کی انتہائی اہم وزارت خالی چھوڑی ہے وزیر اعظم اگر ایف ائی اے کی نگرانی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے وزارت داخلہ کو اپنے رکھنا ضروری نہیں تھا موجودہ حکومت نے بجلی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس روڈ میپ نہیں بنایا نواز شریف کی حکومت نے بجلی بحران کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تھر میں تھرکول منصوبہ شروع کیا ن لیگ حکومت سی پیک کا تاریخی منصوبہ شروع کیا انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے کراچی میں کے سی آر کو سی پیک سے منسلک کیا ہے ن لیگ کی حکومت نے کراچی میں پانی بحران کے خاتمے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں عمران خان نے اپنے تقریر میں ملک کے اہم مسائل کو نظر انداز کیاہے سی پیک کو نظر انداز کرنا بہت سے وسوسوں کو جنم لے رہا ہے، سی پیک کو ناکام بنانے والی معافیاں سرگرم ہے سی پیک سے ملک قرضوں میں نہیں دھب رہا چین آسان شرائط پر قرضہ دے رہا ہے ہمیں خدشات ہے جو منصوبے ہم نے ملکی بہتری کے لئے شروع کئے ان کا کیا بنے گا عمران خان صاحب کوچاہئے تھا کہ میگا پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے کا اعلان کرتے ان کی کابینہ نے ثابت کر دیا کہ یہ حکومت انتقام کے طور پر بنائی گئی ہے موجودہ حکومت نواز شریف کی مخالفت میں بنائی گئی ہے عمران خان کی کابینہ نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں شامل کئے ہیںعمران خان کے نزدیک سب سے بڑے مجرم نواز شریف اس کی بیٹی ہے، عمران خان ایسا تاثر دے رہا ہے جیسے انہیں لوٹا پھوٹا پاکستان ملا ہوپاکستان کا یونی قرضہ 95 ارب ڈالر نہیں عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ن لیگ کی حکومت نے اگر قرضہ لیا ہے تو اس سے ملک ریکارڈ ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے تھے عمران خان کی جانب سے غیر ماحول پیدا کرنے کی وجہ سے معاشی ترقی رک گئی تھی۔

۔۔ظفر ملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات