راولپنڈی، نیو اسلام آباد آئیر پورٹ پر لاکھوں روپے مالیت ہیروئن بھرے کیپسول نگلنے والا مسافر گرفتار

پیر 20 اگست 2018 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیو اسلام آباد آئیر پورٹ پر لاکھوں روپے مالیت ہیروئن بھرے کیپسول نگلنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہجانے والے مسافر شفیق آفریدی ایئر پورٹ پر مشکوک حرکات کر رہا تھا جس پر ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسے حراست میں لے لیا ابتدائی تفتیش کے دوران رفیق آفریدی نے کیپسول نگلنے کا اعتراف کیا جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے پولیس کے حوالے کردیاجس پر پولیس نے ملزم کوکیپسول برآمدگی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :