راولپنڈی، مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے،نصراللہ ملک

پیر 20 اگست 2018 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی شاخیں چاروں صوبوں ،گلگت و بلتستان،آزادکشمیر میں بھی موجود ہیں حالیہ انتخابات میں سواکروڑ سے زائد عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر اپنے قائد نوازشریف ،صدرشہبازشریف کی پالیسیوں کی حمایت کااعلا ن کیا ہے،مسلم لیگ ن نے تمام ترتحفظات اور مشکلات ،رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کی مضبوطی اور پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے اسمبلیوں میں بیٹھنے کااعلان کرکے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت ہے جو جمہوریت ،آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ ن کے حالیہ اقدامات سے جمہوریت اورجمہوری اداروں کو تقویت ملی ہے ،انہوں نے کہا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کاحق اور جمہوریت کا حسن ہوتا ہے وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ن نے آئینی حدود کے اندررہتے ہوئے اسمبلی کے فلورپراپنا احتجاج ریکارڈکرایا ن لیگ چاہتی تو پارلیمنٹ کے باہر سڑک پربھی احتجاج کرسکتی تھی مگراس نے ایسا نہیں کیا بلکہ حکومت کوٹائم دیا کہ ایک ماہ کے اندراندر کمیشن بناکر دھاندلی کی شکایات کی انکوائری کرائی جائے اس موقع پر صدرن لیگ شہبازشریف نے خوبصورت بات کی کہ ہم پی ٹی آئی کی طرح پارلیمنٹ پر کبھی بھی لعنت نہں بھیجیں گے اورنہ ہی اس پر حملہ کرنے کاسوچے گے ہم احتجاج کرینگے اوربھی آئینی حدودمیں رہتے ہوئے جو ہمارا حق ہے۔