Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے نئے چئیرمین پی سی بی کے نام کا اعلان کردیا

نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد سابق چئیرمین آئی سی سی احسان مانی کو نیا چئیرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 20 اگست 2018 19:58

وزیراعظم عمران خان نے نئے چئیرمین پی سی بی کے نام کا اعلان کردیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے نئے چئیرمین پی سی بی کے نام کا اعلان کردیا، نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد سابق چئیرمین آئی سی سی احسان مانی کو نیا چئیرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سابق قومی کرکٹر اور دوست احباب سے مشورے کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور 1992 ورلڈکپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد خصوصی مشورے کیے تھے۔ اب اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پہلا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ احسان مانی کو چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان احسان مانی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا حصہ بنائیں گے۔ اس کے بعد احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنانے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب چئیرمین پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ وہ نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا انتظار کر رہے تھے۔ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف لینے کے فوری بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات