گستاخانہ خانوں سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے،عنایت امین

پیر 20 اگست 2018 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ہالینڈنے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے اعلان کے ذریعے پوری دنیاکے مسلمانوں کے جذبات کوبری طرح مجروح کیاہے۔ان حالات کاہم سب نے مل کرمقابلہ کرناہے۔ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی حلقہ خواتین خیبرپختونخوا کی ناظمہ عنایت امین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی کی جنگ ایٹمی ہتھیاروں کے علاوہ میڈیاکی بھی ہے۔

(جاری ہے)

مغربی طاقتیں ایک طرف تواخلاق باختہ موادکی اشاعت کے ذریعے ہماری نسل کو گمراہ کررہاہے تودوسری طرف ان حرکتوں کے ذریعے ہمارے جذبات مجروح کررہاہے۔انھوں نے ہالینڈکی اس گستاخانہ جرأت کومسلمانوں کی کمزوری سے فائدہ اٹھاناقراردیاہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اسلام کاقلعہ ہونیکی بنیادپرسختی سے ایکشن لینے اورہالینڈسے ہر قسم کے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ہالینڈکے سفیر کو بھی ملک بدرکرنے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہاکہ طاغوتی ہتھکنڈے ہمارے جذبہ ایمانی کومتزلزل نہیں کرسکتے۔