راولپنڈی،عید الاضحی پر 3 دن تک شہرمیں قر بانی کے جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ کے لیے 3ہزار اہلکار وں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل

پیر 20 اگست 2018 20:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی اور کنٹونمنٹ بورڈز نے عید الاضحی کے موقع پر 3 دن تک شہرمیں قر بانی کے جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ کو ڈمپینگ سائیڈ پر منتقل کرنے کے لیے 3ہزار اہلکار وں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ہیںاس آپریشن کے دوران تقریبا 15ہزار ٹن آلائشوں اور کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگایا جائے گااور صفائی کر نے کے بعد شہر و کینٹ کی گلیوں ، محلوں میں چونا ڈالا جائے گا اس حوالے سے ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ شیر دل نے کہا کہ راولپنڈی کے اندرون شہر سے آلائشیں اور کوڑاکر کٹ اکٹھاکرنے کے لیے عارضی ٹرانسفر اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آلائشیں مخصوص مقامات پر رکھنے اور اٹھانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1139پر اطلا ع دینے کی باقاعدہ آ گاہی مہم شروع کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ کیمپ لگائے جائیں گے اور شہریوں کو آلائشیں ڈالنے کے لیے خصوصی شاپر ز فراہم کیے جا ئیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ عید کے تین دن مکمل ہونے پر شہر میں مثالی صفائی مکمل طور پر دکھا ئی جائے اور اس صفائی کے نظام کو بر قرار رکھنے کے لیے راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے صفائی کا مر بوط پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :