راولپنڈی، لاہور قلندر کے لیے انتخاب اور راولپنڈی کی ٹیم کی سلیکشن کے لیے 2روزہ ٹرائلز

راولپنڈی ، جہلم ، چکوال اور اٹک کے کھلاڑیوں کی شرکت، 18 ہزار کے قریب کھلاڑیوں میں 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا

پیر 20 اگست 2018 20:13

راولپنڈی، لاہور قلندر کے لیے انتخاب اور راولپنڈی کی ٹیم کی سلیکشن کے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) راولپنڈی ڈویژن سے لاہور قلندر کے لیے انتخاب اور راولپنڈی کی ٹیم کی سلیکشن کے لیے 2روزہ ٹرائلز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میںراولپنڈی ڈویژن کے چار اضلاع جن میں راولپنڈی ، جہلم ، چکوال اور اٹک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی 18 ہزار کے قریب کھلاڑیوں میں 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز انضمام الحق ، وقار یونس ، عاقب جاوید اور شعیب اختر نے کیے ٹرائلز کے آخری روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کھلاڑیوں میں شرٹس تقسیم کیں اور امید ظاہر کی کہ ان نوجوان کھلاڑیوں میں شعیب اختر اور انضمام جیسے کھلاڑی پیدا ہوں گے چیف ایگزیکٹیولاہور قلندر رانا عاطف نے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر وحید بابرکی کاوشوںپر شیلڈ بھی پیش کی۔