محکمہ پولیس خیبرپختونخوامیں ڈرائیور کانسٹبل کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کا میرٹ کے برعکس بھرتیوںکے خلاف احتجاج

پیر 20 اگست 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ پولیس خیبرپختونخوامیں ڈرائیور کانسٹبل کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے میرٹ کے برعکس بھرتیوںکے خلاف پشاورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت منصورخان، کثیرخان،محمدصابر،محمداسخاق اوردیگرامیدوار کررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھارکھے تھے جن پر پولیس افسران اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ستمبر2017میں خیبرپختونخوا پولیس میں ڈرائیورزکانسٹیبل کیلئے آسامیاں مشتہرکی گئی تھی جس کیلئے مختلف اضلاع سے امیدواروں نے ایٹاٹیسٹ دیاجبکہ رزلٹ آنے کے بعد انٹرویو اور فزیکل ٹیسٹ بھی ہوچکے ہیںتاہم فائنل میرٹ لسٹ میں زیادہ ترامیدواروں کوڈراپ کیاگیااوراب میرٹ کے برعکس ڈسٹرکٹ کوٹہ سسٹم پرامیدواروں کو بھرتی کیا جارہاہے جبکہ اشتہار اور فائنل میرٹ لسٹ تک کوٹہ سسٹم کا ذکر نہیں گیا تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہناتھاکہ انہوںنے اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخواکودرخواستیں بھی دی لیکن کوئی شنوائی نہیں۔ان کاکہناتھاکہ اگرکوٹے پر بھرتی کی جاتی تو پھر پہلے سے ایٹاٹیسٹ کے بنیاد پر انٹرویواور فزیکل ٹیسٹ کیوں لیے جارہے تھے انہوں نے الزام عائدکیاکہ پولیس آفسران مذکورہ بھرتیوں میںمنظورنظرافرادکو بھرتی کرکے ہمیں ضلعی کوٹے سسٹم پرٹرخارہے ہیں جوکہ قانون کے خلاف اور ہمارے ساتھ بھی ناانصافی ہے۔متاثرہ امیدواروں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے مطالبہ کیاکہ بھرتیوں کانوٹس لے کرانصاف فراہم کیاجائے۔