عوام کا پیسہ عوام لے لیے
پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ نے سرکاری گاڑی اور پروٹوکول لینے سے انکار کردیا،ذاتی گاڑی پرحلف لینے گورنرہاوس پہنچے
سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 20:11
(جاری ہے)
ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوا اورنتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیر اعلی پنجاب کے نام کا اعلان کیا۔اس کے بعد آج نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقریب حلف برداری تھی۔وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں منعقد کی گئی جس میں قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الہٰی نے عثمان بزدار سے حلف لیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے بھی سادگی اور کفایت شعاری کی تحریک انصاف کی پالیسی کو تقویت دیتے ہوئے سرکاری گاڑی پر حلف برداری کے لیے جانے سے انکار کردیا۔اس موقع پر وہ اپنی سرکاری گاڑی میں تقریب حلف برداری کے لیے روانہ ہوئے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کے دوران انتہائی پراعتماد دکھائی دیئے۔ انہوں نے حلف اٹھانے کے قائمقام گورنر چودھری پرویز الہی سے مصافحہ کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار گورنر ہاؤس کے ہال میں مبارکباد یں دینے والوں سے گرمجوشی سے معانقہ اور مصافحہ کرتے رہے -گورنر ہاؤس کا ہال حلف مکمل ہونے کے بعد تالیوں سے گونج اٹھا۔ سابق نگران وزیر اعلی ڈاکٹر حسن عسکری اور نگران وزراء نے بھی وزیر اعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔سردار عثمان بزدار وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے لئے گورنر ہاؤس بغیر پروٹوکول اپنی ذاتی کار میں پہنچے اور بعد ازاں وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد ذاتی کار میں ہی وزیر اعلی آفس روانہ ہوئے۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی - اس طرح وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سادگی اور بچت کی نئی مثال قائم کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.