نوشہرہ کینٹ بائی پاس پر آئل ٹینکر تیز رفتاری سے الٹ گیا،ڈرائیورمعمولی زخمی

پیر 20 اگست 2018 20:34

نوشہرہ کینٹ بائی پاس پر آئل ٹینکر تیز رفتاری سے الٹ گیا،ڈرائیورمعمولی ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) نوشہرہ کینٹ بائی پاس پر ائل ٹینکر تیز رفتاری اور غفلت کی وجہ سے الٹ گیا۔ ائل ٹینکر کاڈرائیورمعمولی زخمی ہوگیا۔ جس کوطبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔ائل ٹینکر میں تیس ہزار لیٹر تیل موجود تھا مگر خوش قسمتی سے صرف دو سو لیٹر تیل ضائع ہوگیا۔ نوشہرہ کینٹ پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیر شاد خان سب انسپکٹر تھانہ نوشہرہ کینٹ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ان کو اطلاع ملی کہ نوشہرہ کینٹ بائی پاس پر ایک ائل ٹینکر نمبر 328/TLY جس کو ڈرائیور صدام ولد روزی خان ساکن ڈیرہ اسماعیل خان چلا رہاتھا ملتان سے تیل لیکر تارو جبہ جارہا تھا کہ نوشہرہ کینٹ بائی پاس کے قریب تیز رفتار اورڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے الٹ گیا ہے۔ ائل ٹینکر میں موجود تیس ہزار لیٹر تیل محفوظ رہا تاہم صرف دو سو لیٹر تیل ضائع ہو کرزمین پر بہہ گیا۔ پولیس نے ائل ٹینکر قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔