Live Updates

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پیش کر دہ نکات اور وعدوں پر عملدر آمد کے ٹاسک سونپ دیئے

وزیراعظم عمران خان کی وزراء کو وزارتوں میں سادگی اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات، 100 روزہ پلان پر من و عن عمل چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان کا کابینہ کے اجلاس سے خطاب

muhammad ali محمد علی پیر 20 اگست 2018 20:20

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پیش کر دہ نکات اور وعدوں پر عملدر آمد کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پیش کر دہ نکات اور وعدوں پر عملدر آمد کے ٹاسک سونپ دیئے، وزیراعظم عمران خان کی وزراء کو وزارتوں میں سادگی اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات، 100 روزہ پلان پر من و عن عمل چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان کا کابینہ کے اجلاس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پیش کر دہ نکات اور وعدوں پر عملدر آمد کے ٹاسک سونپ دیئے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے خطاب میں پیش کردہ نکات اور وعدوں پر عمل درآمد کے ٹاسک سونپ دیئے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو وزارتوں میں سادگی اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کو اپنی وزارتوں میں کرپشن کے خاتمے اور وزارتوں میں اصلاحاتی پیکج لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر عشرت حسین کو تمام وزارتوں کی ادارہ جاتی اصلاحات رپورٹ بنا کر دینے کی ہدایت کی اور تمام وزراء کو ڈاکٹر عشرت حسین سے مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزارتوں میں کرپٹ افسران ہٹانے اور میرٹ پرقابل افسران لانیکا حکم دیا جبکہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کو ایجوکیشن ریفارمز میں ہنگامی اصلاحات لانے کی ہدایت کی ،ْ وزیراعظم نے شیخ رشید کو ریلوے میں اصلاحات اور وفاقی وزیر عامرکیانی کو صحت میں انقلابی اقدام پر رپورٹ بنانیکی بھی ہدایت دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزراء بااختیار ہوں گے اور نتیجہ چاہتا ہوں، سو روزہ پلان پر من و عن عمل چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو وزارتوں میں سادگی اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات