عیدالاضحی کا بڑا اجتماع دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ہو گا

علامہ راغب حسین نعیمی ’’فلسفہ قربانی سیرت النبی ؐ کے روشنی میں‘‘ کے موضوع پرخطبہ عید دیں گے

پیر 20 اگست 2018 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) عیدالاضحی کابڑا اجتماع دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ہوگا نماز عید6:30بجے ادا کی جائے گی جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی ’’فلسفہ قربانی سیرت النبی ؐ کے روشنی میں‘‘ کے موضوع پرخطبہ عیددیں گے جبکہ سنت سیدناابراہیمی کے ادائیگی کے سلسلہ 7:00 بجے اجتماع قربانی کے عمل شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغل پورہ5:45علامہ یاسرعلی نعیمی وامامت وخطابت،6:00اتحاد امت اسلامک سنٹرارشد گارڈن ٹائون کینال بنک روڑ محمدضیاء الحق نقشبندی،جامع مسجد بلال نواب کالونی مصری شاہ مفتی محمدعارف حسین،6:30 جامع مسجد ہجویری علامہ اقبال ٹائون ،امامت علامہ ریحان علوی،خطابت علامہ محمدقاسم علوی، ،6:45 جامع مسجد فضل ربی فضل پارک شاد باغ ڈاکٹرمفتی محمدحسیب قادری،جامع مسجد پیراڈائز دورغہ والا،جامع مسجد تجلی مدینہ بونچھ روڑڈ اسلامی پارک چوبرجی علامہ فراز احمدچشتی،7:00جامع مسجد نصرت الاسلام 28بازارعابدمجیدروڑشیخ ا لحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی اخوان سائنس کالج گرئونڈبرکی پیر سید شہباز احمدسیفی جامع مسجد موہنی روڈبلال گنج علامہ میر آصف اکبر قادری،جامع مسجد غوثیہ ڈوڈی پیرسلطان پورہ مفتی انتخاب احمدنوری،جامع مسجد گلشن رسول قربان لائن علامہ افتخار احمدسیالوی،جامع مسجد عثمانیہ رضویہ بنک والی غازی آباد سید آصف حسین شاہ کاظمی،جامع مسجد میلاد پارک نرگس بلاک علامہ اقبال ٹائون امامت علامہ رضوان علوی،خطابت علامہ قاسم علوی،جامع مسجد چوک دالگراںمفتی فیصل ندیم ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو،علامہ یاسرعلی نعیمی،جامعہ مسجد نعمانیہ مکھن پورہ شاہ چاہ میراںمفتی ابوبکر قریشی7:15جامع مسجد چودھری کرم دین عقب تھانہ گڑھی علامہ محمدرمضا ن شاد،7:30 جامع مسجد غوثیہ حنفیہ بھگت پورہ مفتی شفقت علی یوسفی امامت وخطابت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :