Live Updates

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ف قاسم خان سوری کا کوئٹہ پہنچنے پر پارٹی کے مرکزی صوبائی رہنمائوں وکارکنوں نے استقبال کیا

پیر 20 اگست 2018 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی جنرل سیکرٹری وقومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر پارٹی کے مرکزی صوبائی رہنمائوں وکارکنوں نے استقبال کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حاجی سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں پرانے فرسودہ نظام نے جو عوام کو ایک تحفہ دیا تھا جمہوریت میں بلدیاتی نظام نافذ ہونے کے بعد جو لوگوں کو’’ ملک ‘‘کا نام دیا تھا جمہوریت میں’’ ملک ‘‘ کا اختیارات ختم ہونے سے بلدیا تی کونسلر ، ڈسٹرکٹ، ممبر ، ناظم کو اختیارات سونپنے کے بعد ’’ ملک‘‘ کا فرسودہ نظام کا خاتمہ کر کے سارے اختیارات اس کو دے دیئے اب’’ ملک ‘‘جس کے پاس موٹرسائیکل ہو اس کو بھی ملک پکارا جا تا ہے حاجی سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ کے لئے مجھے’’ ملک‘‘ کے نام سے نہ پکارا جا ئے تمام دوستوں ، عزیز اقرباء، سیاسی کارکنوں سے کہا ہے کہ مجھے دوسروں کا عطاء کر دہ تحفہ دیا تھا جودہ دور میںاس کا کوئی حیثیت نہیں اس لئے میں ایک سیاسی ، جمہوری رویئے کو اپنا تے ہوئے مجھے آئندہ کے لئے ’’ ملک‘‘ کے نام سے نہ پکارا جائے کیونکہ یہ ایک انسان کی توہین اور مذاق کے مترادف ہے دریں اثناء پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء حاجی سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے لورالائی کے ممتاز سیاسی قبائلی رہنماء مولوی محمد حسین کے وفات پر ڈسٹرکٹ اٹھارنی کا فی ایڈووکیٹ اور حاجی علی احمد کاکڑ کے چچا ، حلقہ264 سے پی ٹی آئی کے نامزد کر دہ امیدوار حاجی سیف اللہ کاکڑ ، شمس اللہ کاکڑ ، نقیب اللہ کاکڑ کے چچا کے وفات پر تعزیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر ووجمیل عطا فر مائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات