Live Updates

وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجی گئی دولت واپس لانے کا حکم دیا ہے، اسد عمر

حتمی طور پر نہیں پتہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی کتنی ناجائز دولت پڑی ہے دبئی میں پاکستانیوں کی 8ارب ڈالر کی جائیدادیں موجود ہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 20 اگست 2018 20:56

وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجی گئی دولت واپس لانے کا حکم دیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجی گئی دولت واپس لانے کا حکم دیا ہے۔ حتمی طور پر نہیں پتہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی کتنی ناجائز دولت پڑی ہے ۔ دبئی میں پاکستانیوں کی 8ارب ڈالر کی جائیدادیں موجود ہیں۔ پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس میں 500ملازمین تھے انہیں بے روزگار نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

اب وہ عوامی خدمت پر مامور ہونگے جبکہ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل سمیت کسی ادارے سے ملازمین کو نکالا نہیں جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں منی لانڈرنگ سے باہر بھیجی گئی دولت واپس لانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حتمی طور پر معلوم نہیں کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی کتنی ناجائز دولت موجود ہے۔ اسحٰق ڈار نے پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر سوئس بینکوں میں ہونے کا دعوٰی کیا تھا لیکن واپس لانے کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی۔ اسد عمر نے کہا کہ دبئی میں بھی پاکستانیوں کی 8ارب ڈالر کی جائیدادیں جو زیادہ تر چوری کے پیسے سے بنائی گئی ہے بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا حکومت کی پہلی ترجیح ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات