بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے نزدیک وادی لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر چھ گھنٹے سے زائد فائرنگ و گولہ باری، ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی

متعدد رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ علاقہ میں شدید خوف وہراس حفاظتی نقطہ نظر کے تحت تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر اور مقامی بازار بند رہے، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں

پیر 20 اگست 2018 21:07

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے نزدیک وادی لیپہ سیکٹر کی سول آبادی ..
چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک وادی لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر چھ گھنٹے سے زائد چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ و گولہ باری ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی متعدد رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ علاقہ میں شدید خوف وہراس حفاظتی نقطہ نظر کے تحت تعلیمی ادارے،سرکاری دفاتر اور مقامی بازار بند رہے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کے روز صبح نو بجے سے ساڑھے تین بجے تک لائن آف کنٹرول لیپاء کے سرحدی دیہاتوں منڈا کلی،نو کوٹ،کیسر کوٹ،چننیاں،منڈل اور گھی کوٹ پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی بھارتی گولہ باری سے ایک خاتون رحمت جان زوجہ عبدالعزیز ساکنہ گھی کوٹ،صغیر احمد ولد محمد اسمائیل ساکنہ منڈا کلی اور محمد عمار ولد محمد نذیر ملک ساکنہ کیسر کوٹ زخمی ہو گئے جنہیں ایم ڈی ایس لیپاء میں داخل کروا دیا گیا ہے بھارتی گولہ باری سے سول آبادی میں متعدد رہائشی مکانات کے جزوی طور پرتباہ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں یاد رہے کہ بھارتی فوج نے چودہ اگست کے روز سے وادی لیپاء سے ملحقہ سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو چودہ اگست سے پیر کے روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہا پاک فوج نے بھی بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں اور مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا

متعلقہ عنوان :