سپریم کورٹ میں چین میں پاکستانیوں کے محصورہونے کے کیس کی سماعت

شاہین ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کومعاوضہ نہ دینے پراظہاربرہمی معاوضے کی رقم کیلئے 2 کروڑ سکیورٹی ایڈیشنل رجسٹرارسپریم کورٹ کوجمع کروائیں، ہدایت

پیر 20 اگست 2018 21:07

سپریم کورٹ میں چین میں پاکستانیوں کے محصورہونے کے کیس کی سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) سپریم کورٹ کا چین میں پاکستانیوں کے محصورہونے کے کیس کی سماعت پر شاہین ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کومعاوضہ نہ دینے پراظہاربرہمی، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ معاوضے کی رقم کیلئے 2 کروڑ سکیورٹی ایڈیشنل رجسٹرارسپریم کورٹ کوجمع کروائیں، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دوہفتوں میں رقم جمع نہ کروائی تو سی ای اوکیخلاف کارروائی ہوگی، شاہین ایئرلائنز کانمائندہ سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہو گیا اور عدالت کو بتایا کہ متاثرین کومعاوضہ کی ادائیگی کیلئے جلدکمیٹی بنادیں گے،ڈرافٹ تیارکرلیا،جلدنوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔ نمائندہ کی جانب استدعا کی گئی کہ معاوضے کی ادائیگی کیلئی2ماہ کی مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایئرلائنز کی2 ماہ کی استدعامستردکردی۔