سیاسی جماعتیں پارلیمانی اور جمہوری فورم کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط بنائیں ،عزیز الرحمن چن

پیر 20 اگست 2018 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں پارلیمانی اور جمہوری فورم کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط بنائیں جمہوریت ہی بہترین نظام ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی جمہوریت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کروانا میں الیکشن کمیشن کی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکا جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل کھڑے ہو گئے ہیں اس ادارے میں مزید اصطلاحات کی ضرورت ہے تمام تر تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی جمہوری عمل کا حصہ بنے گی اور پارلیمنٹ میں جا کر اپنا کردار ادا کریں گی