Live Updates

عمران کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمان تھا، مخالفین کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ہے،ڈاکٹر مراد راس

پیر 20 اگست 2018 21:14

عمران کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمان تھا، مخالفین کی صفوں میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کی ترجمان تھا اُن کے خطاب سے مخالفین کی صفوں میں سکتہ طاری ہو گیا ہے اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت روایتی حکومتوں کے برعکس عام آدمی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی اور اُن کے بنیادی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں تشکیل دے گی۔

(جاری ہے)

ماضی کی حکومتوں نے عوام کے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں رکھا جس کی وجہ سے یہ مسائل گھمبیر صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات