سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سمبڑیال میں صحافی کے قتل پر از خود نوٹس کی سماعت

عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مزید 6 ہفتے کی مہلت دے دی

پیر 20 اگست 2018 21:18

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سمبڑیال میں صحافی کے قتل پر از خود نوٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل پر از خود نوٹس کی سماعت پر عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مزید 6 ہفتے کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صحافی ذیشان کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں کی جا ری ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم دبئی فرار ہو چکا ہے، گرفتاری کیلئے 6 ہفتے کی مہلت دی جائے۔