مصر،6 پولیس اہلکاروں پر قیدی کوتشددکانشانہ بناکرموت کے گھاٹ اتارنے پرفردجرم عائد

پیر 20 اگست 2018 21:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) 6مصری پولیس اہلکاروں پرگزشتہ روزایک قیدی کوتشددکانشانہ بناکرموت کے گھاٹ اتارنے پرفردجرم عائدکردی گئی ہے ،یہ بات سرکاری میڈیارپورٹ نے کہی ،دوران حراست مبینہ بدسلوکیوں کے معاملے پرقانون نافذکرنے والے ادارے کے خلاف یہ ایک غیرمعمولی کیس ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اخبارالاحرام نے کہاکہ استغاثہ نے الزام عائدکیاہے کہ افسران نے ایک نوجوان کوجون میں قاہرہ میں واقعہ ایک پولیس سٹیشن پرموت کے گھاٹ اتارا،جس پرڈکیتی کاالزام تھایہ انکشاف اس کی لاش کے پوسٹمارٹم کے بعدہوا۔

انسانی حقوق سے متعلق تنظیمیں مسلسل صدرعبدالفتاح السیسی کے ماتحت سیکیورٹی فورسزپربڑے پیمانے پرتشددکاالزام عائدکرتے ہوئے اس کی متواترمذمت کرتی آرہی ہیں ۔حکام کااصرارہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے کی جانب سے بدسلوکیوں کوسرکاری سطح پرپشت پناہی حاصل نہیں ہے اوریہ کہ کوئی بھی کیس افسران کی انفرادی کارروائی میں آتاہے۔

متعلقہ عنوان :