فرانسیسی تیل کمپنی ٹوٹل نے ایران میں گیس پراجیکٹ باضابطہ طورپربندکردیا

پیر 20 اگست 2018 21:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) فرانسیسی تیل کمپنی ٹوٹل نے ایران میں اربوں ڈالرلاگت کاگیس پراجیکٹ باضابطہ طورپربندکردیاہے ،یہ بات وزیرتیل بیجان نمدارزنگانے نے پیرکے روزکہی ہے ،یہ اقدام امریکہ کی جانب سے دوبارہ سے پابندیاں عائدکئے جانے کاح-صہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے وزارت تیل سے منسلک آئی سی اے این اے نیوزایجنسی کوبتایاکہ ٹوٹل نے باضابطہ طورپرجنوبی پارس (گیس فیلڈ)کے فیض الیون کی تیاری کیلئے معاہدے سے دستبرداری اختیارکرلی ہے ۔

دوماہ سے زائدعرصہ ہوگیاہے کہ اس نے اعلان کیاہے کہ وہ کنٹریکٹ کوچھوڑجائیگی۔ امریکہ کامئی میں کہناتھاکہ وہ 2015ء کے جوہری معاہدے سے دستبردارہورہاہے اورایران پراگست اورنومبرمیں دومراحل پرمشتمل دوبارہ سے پابندیاں عائدکی جائیںگی۔