بارسلونا ، چاقوسے لیس شخص کواس وقت پولیس اسٹیشن پرحملہ کی کوشش کے دوران ہلاک کردیا گیا

پیر 20 اگست 2018 21:20

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) شمال مشرقی سپین کے شہربارسلونامیں پیرکی علی الصبح چاقوسے لیس ایک شخص کواس وقت ہلاک کردیاگیا،جب اس نے ایک قریبی پولیس اسٹیشن پرحملہ کیا،یہ بات پولیس نے کہی ہے ۔

(جاری ہے)

کٹالونیاعلاقائی پولیس نے ٹوئیٹرپرکہاکہ چاقوسے مسلح ایک شخص کورنیلامیں افسران پرحملے کیلئے پولیس سٹیشن میں داخل ہوا،حملہ آورکوگولی مارکردی گئی ۔ ایک پولیس ترجمان نے مقامی میڈیارپورٹس پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیاکہ اس شخص کاتعلق الجیریاسے تھااوراس نے حملے کے دوران ’’اللہ اکبر‘‘کی آوازبلندکی تھی۔ واقعہ کٹالونیامیں خونریزجہادی کارروائی کی پہلی برسی کے چندروزبعدپیش آیاہے۔

متعلقہ عنوان :