ایس ایس پی حیدرآباد نے عید الاضحٰی کے سلسلے میں ضلع بھر میں فول پروف حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دیدی

پیر 20 اگست 2018 21:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے عید الاضحٰی کے سلسلے میں ضلع بھر میں فول پروف حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے حیدرآباد پولیس اگلے حکم تک اسٹینڈ بائی میں اپنے اپنے تھانوں پر موجود رہے گی۔

عید الضٰحی سیکیورٹی کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطعی اجلاس شاپنگ سینٹروں ،نماز عید کے اجتماعات کی جگہوں اور حساس مقامات کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور مسلسل پیٹرولنگ کی ہدایت ,قربانی کی کھالوں کے لئے حکومت سندھ کے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت، کالعدم تنظیموں اور شر پسند عناصر کی کڑی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے حیدرآباد ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں، ریلوے اسٹیشن، وین، بسوں وکوچز و اڈوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ آنے جانے والوں کی سختی سے چیکنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملک بھر میں جاری نشنل ایکشن پلان کے تحت کسی بھی تنظیم ، سیاسی و مذہبی جماعت وغیرہ کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لاگانے کی ھرگز اجازت نہیں دی جائیگی، گھر گھر جاکر کھالیں جمع کرنے اور کھالیں جمع کرنے کے پوسٹرز و بینرز لگانے کی بھی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی نماز عیدکے اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے پولیس کی2500 زائداہلکار، 200پولیس کمانڈوز تعینات کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد ضلع میں عید گاہ رانی باغ، قدم گاہ مولیٰ علی، درگاہ سخی وہاب شاہ جیلانی، پرانی عید گاہ کینٹ، پولیس ہیڈ کواٹر ، عید گاہ باغ مصطفی گراونڈ یونٹ نمبر 8لطیف آباد، بلال عید گاہ امانی شاہ کالونی، عید گاہ پریٹ آباد،سمیت 11 بڑی عید گاہوں اور285 سے زائد اہم مقامات پر نماز عیدکے بڑے اجتماعات ہونگے جبکہ حیدرآباد ضلع میں 850 مساجد ہیں۔

مرکزی عید گاہ رانی باغ اور عید کے بڑے اور حساس مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کی جگہوں کو بم ڈسپوزل اسکوڈ نماز سے پہلے چیک کرکے کلیئرنس سرٹیفیکٹ دیںگے نماز عید کے مقامات کے گرد سیکیورٹی حصار اورپولیس کمانڈوز و مسجد کمیٹی کے اراکین ، نماز کیلئے آنے والوں کی چیکنگ کرینگے ۔ پولیس کا موبائیل و فائٹر گشت بھی ہوگا حیدرآباد ضلع کی7 اہم مقامات قاسم چوک، گل سینٹر، ڈیفینس پلازہ، پولیس لائین گیٹ نزد قائد اعظم پلازہ، حیدر چوک، لطیف آباد 7/8 چوک ، اور صائمہ پلازہ پر پولیس کی مضبوط پکٹس قائم کی جا رہی ہیں ہائی ویز کی سیکیورٹی کے لئے 03 سیکیورٹی زون بنائے گئے ہیں نیشنل ہائی وے پرحیدرآباد کی حدود سے چھنڈن موری تک،میر پور ہائی وے پر حیدرآباد کی حدو د سے ماچھی ہوٹل تک، بدین ٹنڈو محمد خان ہائی وے پر حیدرآباد سے شہید بابا چیک پوسٹ تک۔

جہاں اب سے اگلے حکم تک موبائیل و فٹ پیٹرولنگ شروع کر دی گئی ہے مسافر خانوں ،ہوٹلوں اور سرائے کی سرپرائز چیکنگ ،موبائل پیٹرولنگ اور فائٹرگشت اگلے حکم تک مسلسل جاری رہے گی ۔عید کے اجتماعات و عید ملن پارٹیوں،تفریحی گاہوں ،فاسٹ فوڈ سینٹرز ،ریسٹورنٹس،فوڈ اسٹریٹ ،ریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سادہ لباس پولیس اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں عید الضحٰی کے موقع پر لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے جاتے ہیں اس سلسلے میں کینٹ قبرستان ،ٹنڈو یوسف قبرستان ،اکبریٰ قبرستان یونٹ نمبر 8،امانی شاہ قبرستان یونٹ نمبر 11،میر فضل ٹائون قبرستان یونٹ نمبر 9سمیت تمام بڑے قبرستانوں پر پولیس سیکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں نماز عید کے موقع پر ٹریفک کاخصوصی عید پلان بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے ٹریفک پارکنگ نماز عید کے اجتماعات کی جگہوں سے کچھ فاصلے سے کی جائے گی ۔