دردانہ صدیقی کا ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے اعلان کی شدید مذمت
درحقیقت توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ نہیں بلکہ امن عالم کے خلاف سازش ہے ، سکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین
پیر 20 اگست 2018 21:22
(جاری ہے)
انبیاء کرام اور مذہبی ہستیاں ہر مذہب کے لیے محترم ہیں ان کی شان میں گستاخیوں سے نہ صرف دینی جذبات مجروح ہوتے ہیں بلکہ یہ بنیادی انسانی اخلاقیات اور انسانی حقوق کی بھی نفی ہے ۔
مذکورہ مقابلے کا اعلان مغرب کے ذہنی خلجان کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے نبی ؐکی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا توہین آمیز خاکے دراصل مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش ہے۔ مغرب ایک جانب امن اور رواداری کا درس دیتا ہے مگر دوسری جانب خود ایسے اقدام کر رہا ہے جس سے پوری دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے۔ توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے موجودہ اعلان اور اس سے پیشتر گزشتہ تمام واقعات اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ فساد پسند دنیا پر عالمگیر شیطانی نظام قائم کرنے کے خواہاں یہ نہ تو دنیا میں قیام امن چاہتے ہیں اور نہ ہی دین فطرت کو فروغ کا کوئی موقع دینا چاہتے ہیں۔ دردانہ صدیقی نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ توہین رسالت ؐکے مرتکب ان افراد اور ممالک کے خلاف بطور احتجاج کسی بھی مسلمان حکمران کی طرف سے کبھی بھی کوئی صدا بلند نہیں ہوئی اور ہمارے حکمران مسلسل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کی طرف سے غافل ہیں ۔ان حالات میں جب کہ مغرب اپنی شر انگیزیوں میں مصروف ہے مسلم حکمرانوں کی توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اسلام پر پابندیوں پر خاموشی قابل مذمت اور باعث شرم ھے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں اورسول سوسائٹی، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس گھناؤنی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور سے ہالینڈ کا سفارتی بائیکاٹ کرے اور قانون ناموس رسالتؐ ختم کرنے کے بجائے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے کہ عالمی سطح پر Blasphamy کا قانون منظور کرے تاکہ آئندہ کوئی ایسی نازیبا حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.