کراچی، شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی کارروائی

10بڑی مویشی منڈیاں ہٹائی گئی ہیں چھ افرادگرفتار کئے گئے ہیں ،کراچی انتظامیہ

پیر 20 اگست 2018 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) کراچی انتظامیہ شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے ۔ کمشنر کراچی صالح فاروقی کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے انھیں ہٹایا ہے اور مقدمات درج کرائے ہیں۔مجموعی طور پر دس غیر قانونی بڑی مویشی منڈیا ں ہٹائی گئی ہیں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں ضلع شرقی سے دو ضلع کورنگی سے دو ضلع وسطی سے دو اور ضلع غربی سے تین اور ضلع ملیر سے ایک ہٹائی گئی ہیں ۔

اس کارروائی میں دس ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ان کے علاوہ تمام اضلاع سے متعدد چھو ٹی چھوٹی منڈیوں کو ختم کیا گیاہے کوشش کی جارہی ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر قانونی منڈی نہ ہو اور شہریوں کو مویشی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ز نے اس سلسلہ میں کمشنر کراچی کو مختلف مقامات سے ختم کی جانے والی مویشی منڈیوں کی تفصیل سے آگاہ کیا ہے اور بتا یا ہے کہ انھوں نے مختلف مقامات سے غیر قانونی منڈیاں ہٹادی ہیں اور کارروائی کر تے ہوئے مختلف افراد کے خلاف غیر قانونی منڈی قائم کر نے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے اور گرفتار کیا ہے ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بتایا ہے کہ انھوں نے ملیر ندی کے درمیان قیوم آباد اور ملیر ریلوے لائن کے نزدیک قائم ہونے والی مویشی منڈیوںکو ہٹادیا ہے تین ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں پانچ افراد گرفتار کئے گئے ہیں جو افراد گرفتار کئے گئے ہیں ان میں ندیم ولد طالب حسین، ضیغم ولد ظفر، نوید ولد طالب حسین، رضوان احمد ولد ننھے اور شعیب ولد خطیب شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر غربی نے بتا یا ہے کہ انھوں نے رئیس گوٹھ حب چوکی، پاک کالونی، سائٹ مومن آباد نشان حیدر چوک اورنگی سے منڈیا ں ہٹائی ہیںد و ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں ایک شخص ذوالفقار عباسی گرفتار کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر وسطی نے بتا یا ہے کہ انھوں نے نیو کراچی 11-D اور انچولی سے غیر قانونی منڈی ہٹائی ہیں اوردس افراد کے خلاف دو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جو مفرور ہیں۔ڈپٹی کمشنر شرقی نے بتا یا کہ انھوں نے منور چورنگی سمیت دو مقامات سے دو غیر قانونی مویشی منڈیاںہٹائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :