Live Updates

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان

سرمایہ کاروں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر مثبت ریسپانس دیا گیا

پیر 20 اگست 2018 21:24

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کوملا جلا رجحان رہا ۔سرمایہ کاروں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر مثبت ریسپانس دیا گیا لیکن دوسری جانب عید قربان کے پیش نظرحصص کی فروخت کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر کے ایس ای100 انڈیکس21.52پوائنٹس کی کمی سے 42425.10پوائنٹس پر بند ہواکہ 51.23فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی اور45فیصد کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ریکار کیا گیا لیکن مہنگے شیئرز کی قیمتو ں میں بڑھنے کی شرح زیادہ ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں13ارب54کروڑ12لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 4کروڑ66لاکھ 42ہزار شیئرززائد رہا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی،کیمیکل،فوڈاورٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااوروزیر اعظم کے حوصلہ افزا تقریر پر سرمایہ کاروںنے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اورکے ایس ای100 انڈیکس کی 42500،42600اور42700کی نفسیاتی حدیں یکے بعد دیگرے بحال ہوتی چلی گئیں اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42701.87پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص کی فروخت کا دباو بڑھنے سے منفی اثرات بڑھنے لگے کے سبب انڈیکس 42700،42600،42500کی نفسیاتی حدیں پھر گر گئیں اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس485.8221.52پوائنٹس کی کمی سے 42425.10پوائنٹس پربندہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس6.65پوائنٹس اضافے سی20933.33پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس72.57پوائنٹس اضافے سی72711.17پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس38.72پوائنٹس اضافے سی30764.81پوائنٹس پر بند ہوا ۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی156کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ186کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باجود زیادہ قیمتوں والے شیئرز مزید مہنگے ہونے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں13ارب54کروڑ12لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر87کھرب17 ارب1 کروڑ17لاکھ روپے ہوگئی ۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر14کروڑ75ہزار52ہزار شیئرزکا کاروبارہواجو جمعہ کی نسبت4کروڑ66لاکھ 42ہزار شیئرزکم ہیں۔قیمتوں میںاتار چڑھاو کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 346.17روپے اضافے سی7850روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 96روپے اضافے سی2244روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈز کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 325روپے کمی سی7550روپے اور فلپ موریس کے حصص کی قیمت 157.50روپے کمی سی2992.50روپے پربند ہوئی۔

گزشتہ روزورلڈ کال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ43لاکھ50ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیںجب کہ دیگر کمپنیوں میں بینک آف پنجاب،اینگرو پولیمر،ایٹ ،طہور لمیٹیڈ،یونٹی فوڈز،میپل لیف،ٹیلی کارڈ لمیٹیڈ،فوجی سیمنٹ،آزگارڈ نائن اور ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق عید قربان سے قبل آج ( منگل ) کو بھی کاروباری سرگرمیاں محدود رہنے کا امکان ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات