Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی پر چئیرمین پی سی بی بننے کیلئے بڑی شرط عائد کردی

سابق صدر آئی سی سی کو چئرمین پی سی بی بننے کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کرنا ہوگی

muhammad ali محمد علی پیر 20 اگست 2018 21:00

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی پر چئیرمین پی سی بی بننے کیلئے بڑی ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی پر چئیرمین پی سی بی بننے کیلئے بڑی شرط عائد کردی، سابق صدر آئی سی سی کو چئرمین پی سی بی بننے کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سابق قومی کرکٹر اور دوست احباب سے مشورے کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور 1992 ورلڈکپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد خصوصی مشورے کیے تھے۔ اب اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پہلا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے۔ احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ احسان مانی کو چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان احسان مانی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا حصہ بنائیں گے۔

اس کے بعد احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنانے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مزید بتایا ہے کہ احسان مانی کو بھی چئیرمین بننے کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا۔ احسان مانی صرف بذریعہ نوٹیفیکشن پی سی بی کے چئیرمین نہیں بن سکتے۔ احسان مانی کو گورننگ بورڈ کا حصہ بننے کے بعد الیکشن لڑنا ہوگا۔ الیکشن میں فتح حاصل کرنے کے بعد ہی احسانی مانی پی سی بی چئیرمین کا عہدہ سنبھال سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات