Live Updates

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون‘ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پیر 20 اگست 2018 21:26

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون‘ وزارت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور انہیں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کینیڈین وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ اور سیاست میں شاندار کیریئر کو سراہا اور پاکستان کے عوام کی فلاح کے لئے ان کی جماعت کے ایجنڈا کے نفاذ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں 4 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی خدمات کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات