پولیس اورعوام کے مابین حائل خلیج کو دور کرنے کیلئے آر پی او آفس میں نشست کا اہتمام

پیر 20 اگست 2018 21:26

گوجرانوالہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پولیس اورعوام کے مابین حائل خلیج کو دور کرنے کے لئے آر پی او آفس میں ’’An Hour with the Guest‘‘کے عنوان پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میںپاکستان کے مشہور و معروف موٹیویشنل سپیکر"قاسم علی شاہ " مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف ،سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ، ایس ایس پی آپریشنز امیر عبداللہ نیازی ،ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن خالد بشیر، ایس پی صدر شہباز الٰہی،اے ڈی آئی جی غلام محمد ، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور آر پی او آفس کی برانچ کے انچارجز نے شرکت کی ۔

نشست کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اصلاف کی لازوال قربانیوں سے حاصل کردہ اس خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیںاور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم دل میں خوف خدا رکھتے ہوئے لوگوں کے کام آئیں اور اپنی ذات کا محاسبہ خود کریں تاکہ روز آخرت ہم اللہ کے سامنے سرخرو ہوسکیں کیونکہ جو لوگ خود کا محاسبہ کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہو تے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مہمان خصوصی قاسم علی شاہ نے حاضرین سے بات چیت کی ۔ زندگی کے یادگار لمحات شیئر کئے ۔پولیس اور عوام کے ما بین پائی جانے والی دوری کے حل کے لئے بحث و مباحثہ کے دوران سوالات کے مدلل جوابات دئیے ۔مہمان خصوصی نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر کی جانب سے اس نشست کا اہتمام کر کے انہوں نے سماجی سطح پر شہریوں اور پولیس افسران کے دل جیت لئے ہیں ۔

اس طرح کے پروگراموں سے پولیس اور عوام کو اکٹھے مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے دل جیتنے کے مواقع میسر آئیں گے۔قاسم علی شاہ نے نشست کے دوسرے حصہ میں زندگی کو کامیاب بنانے کے لیی7اصولوں (1۔اللہ پر توکل کرنا ،2۔اپنے کا م سے محبت رکھنا ،3۔زندگی اصول و ضوابط پر گزارنا،4۔خانگی زندگی میںمیانہ روی رکھنا ،5۔دوسروں کے کام آنا،6۔سیکھنے کا عمل جاری رکھنا ،7۔

قربانی کا جذبہ ہونا)پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ سنہری اصولوں کو اپنا شعار بنائیں اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کریں ۔ انہوں نے انسان کی نجی زندگی، خانگی لائف، سماجی سطح پر پیش آمدہ مسائل اور تعلیم و تربیت کے موضوع پرلیکچر دے کر خوب دادسمیٹی ۔ پولیس افسران نے خوبصورت انداز گفتگو اور طرزِبیاں کی تعریف کی اور دل کھول کر داد دی۔ تقریب کے آخر میں ریجن پولیس کی جانب سے ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے مہمان خصوصی قاسم علی شاہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ا ورکہا کہ آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :