Live Updates

عمران خان نے تاریخ ساز خطاب کر کے قوم کے دل جیت لئے، ایس اے حمید

پیر 20 اگست 2018 21:27

گوجرانوالہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عمران خان نے تاریخ ساز تقریر کر کے قوم کے دل جیت لیئی70سالوں میں پہلے بار کسی وزیر اعظم کا لکھی ہوئی روایتی تقریر کی بجائے سو فیصد عوامی مسائل اور انکے حل کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کادوٹوک اعلان اس بات کا مظہر ہے کہ عمران خان کو غریب آدمی کی مشکلات و مصائب کا پوری طرح علم ہے اور انکے حل کیلئے وہ پوری قوت اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں تعلیم، انصا ف، صحت، کرپشن، صاف پانی، گندگی، بیروزگاری،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل الغرض کوئی بھی ایسا مسئلہ نہیں جس کا عمران خان کو پوری طرح ادراک نہ ہو اوریہی وجہ ہے کہ انکی تقریر میگا پراجیکٹس کی چکا چوند اور طلسمانی دنیا کی بجائے حقیقی عوامی مسائل اور انکے حل پر مبنی تھی جو ایک دلیر اور قوم کی قسمت بدلنے والے قومی لیڈرہونے کا واضح ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈرپی پی 58 ایس اے حمیدایڈووکیٹ نے کارکنوں کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ جلد ہی خودمختار، با وقار اور ترقی یافتہ نئے پاکستا ن کی تکمیل مکمل ہو گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات