Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم ہاوس کے ملازمین کو نہ نکالنے کا عندیہ دے دیا

وزیر اعظم ہاوس کے کسی بھی ملازم کو گھر نہیں بھیجا جائے گا،وزیر خزانہ اسد عمر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 21:22

تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم ہاوس کے ملازمین کو نہ نکالنے کا عندیہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اگست 2018ء) :تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم ہاوس کے ملازمین کو نہ نکالنے کا عندیہ دے دیا۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس کے کسی بھی ملازم کو گھر نہیں بھیجا جائے گا،۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان نے ملک کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔وہ جمعہ 17 اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے قائد ایوان کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی ۔وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اگلے ہی دن ہفتے کو عمران خان نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔جس کے بعد عمران خان نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔گزشتہ رات ا نہوں نے بطور وزیر اعظم پاکستانی قوم سے خطاب کیا اور اس خطاب میں تاریخی اعلانات کئیے گئے۔

(جاری ہے)

اسی خطاب میں انہوں نے اہم عمارات کو عوامی استعمال میں لانے کے لیے بڑے اقدامات کرنے کا بھی تذکرہ کیا۔واضح رہے کہ عمران خان پہلے ہی سے وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے کا اعلان کرچکا ہے جس کے بعد یہ سوالات اٹھ رہے تھے کہ وزیر اعظم ہاوس کے 520 ملازمین کہاں جائیں گے۔اس حوالے سے وزیر اعظم ہاوس کے ملازمین میں بھی شدید بے چینی پائی جارہی تھی اور وہ بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے کافی پریشان تھے۔تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم ہاوس کے ملازمین کے لیے شاندار اعلان کر دیا ۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس کے کسی بھی ملازم کو گھر نہیں بھیجا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو روزگار دینے آئے ہیں نہ کہ ان سے روزگار چھیننے کے لیے آئے ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات