افغان طالبان نے جنگ بندی کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

پیر 20 اگست 2018 21:45

افغان طالبان نے جنگ بندی کی حکومتی پیشکش مسترد کردی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) افغان طالبان نے حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے 150 کے قریب افراد کو اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں صدر اشرف غنی کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق افغان سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، ہماری جنگ بندی سے امریکی فورسز کو افغانستان میں قیام بڑھانے کا موقع مل جائیگا۔

متعلقہ عنوان :