طالبات یونیفارمز کیساتھ اجرک اوڑھیں ،ْنوٹیفیکیشن جاری

پیر 20 اگست 2018 21:45

طالبات یونیفارمز کیساتھ اجرک اوڑھیں ،ْنوٹیفیکیشن جاری
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء)حیدرآباد میں ڈائریکٹراسکول نے نویں سے بارہویں جماعت کی طالبات کیلئے اسکول یونیفارم کے ساتھ اجرک اوڑھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،حکم نامہ حیدرآباد ریجن کے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ڈائریکٹراسکول کے نوٹیفکیشن میں اسکولوں کی ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نویں تا بارہویں جماعت کی طالبات کو یونیفارم میں دوپٹے کی جگہ اجرک کا پابند کیا جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہدایات پر عمل درآمد کرانا اسکول ہیڈماسٹرز کی ذمہ داری ہوگی،اسکولوں کی ماہانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو جمع کرائی جائے۔