Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے آئین سے غداری کرنے والے آمر پرویز مشرف کے خلاف ایجنڈے میں کوئی چیز شامل نہیں کی، نثار احمد کھوڑو

عمران خان قوم کو بتائیں کے آئین سے غداری کرنے والے آمر کو مقدمے میں کب کٹہرے میں لائینگی

پیر 20 اگست 2018 22:05

وزیراعظم عمران خان نے آئین سے غداری کرنے والے آمر پرویز مشرف کے خلاف ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئین سے غداری کرنے والے آمر پرویز مشرف کے خلاف ایجنڈے میں کوئی چیز شامل نہیں کی ہے۔ عمران خان قوم کو بتائیں کے آئین سے غداری کرنے والے آمر کو مقدمے میں کب کٹہرے میں لائینگی عمران خان آئین سے غداری کے ملزم آمر پرویز مشرف کے خلاف بات نہ کرکے آئین سے غداری کرنے والے کے سہولت کار بنے ہیں جس کے لیے وہ قوم کے مجرم ہیں ان کی کابینہ میں متعدد وزراء آمر پرویز مشرف کی کابینا کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی جڑ آئین سے غداری ہے، عمران خان کی ایجنڈا اور پرویز مشرف کے ماضی کی سات نکاتی ایجنڈا ایک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم اب صرف عمران خان کے 96 دن کی ایجنڈا کا انتظار کرے گی، دیکھیں گے کہ عمران خان اپنے 100 دن کی ایجنڈا میں کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں پرویز مشرف کے غیر آئینی صدر کی حمایت کی، عمران خان کی تقریر اور قوم سے خطاب نے مایوس کیا ہے، عمران خان اور ان کی جماعت نے آمر پرویز مشرف کے غیر آئینی ریفرینڈم کی مھم چلائی۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی باتٰن کرنے والے عمران خان آمر پرویز مشرف کی صف میں کھڑے ہونے والے شخص ہیں، عمران خان آمر کی گود میں بیٹھ کر پرورش لی، عمران خان کا آمر کی گود میں پرورش نہ لینے کی باتوں پر ھنسی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قائد اعظم کو عقیدت تو پیش کیا مگر ان کی کہی باتوں پر توجہ نہیں دی، ملک ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں آیا جو عوامی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کا کام سول حکومت کے قانونی احکامات کو تسلیم کرنا ہے، ملک کے حکمران شارٹ ٹرم۔میموری لاس کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمانی نظام کا تسلسل جاری ہے۔ امید ہے کے جمھوری پارلیمانی نظام جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارسا واپڈا کے حکم پر پانی کا اجرائ کرے یہ قبول نہیں کرینگے۔ تونسا سے پنجند تک 1500 سؤ لفٹ مشینین لگا کر سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے۔

چشما جھلم لنک کینال مین پانی بہانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے دعوے کرنے والی وفاقی حکومت سندھ کا پانی چوری فوری بند کرائے، سندھ کو اپنے پورے حصے کا پانی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پانی اور قومی مالیاتی ایوارڈ پر وفاقی حکومت کے سامنے اپنا بھرپور موقف پیش کریگی، اپوزیشن نے اگر اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار کے طور پر ووٹ نہیں دیا تو بھی اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات لڑنے والے ھر امیدوار سے رپورٹ طلب کی ہے۔ جس جس حلقے میں ناکامی ہوئی ہے وہاں رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی کا کوئی فیصلہ ہوگا۔ اس موقع پر پی پی پی ضلعی صدر عبدالفتاح بھٹو، سٹی صدر نورالدین ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات