سنی تحریک کی جانب سے ہالینڈ میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے بنانے والوں کیخلاف ریلی نکالی گئی

پیر 20 اگست 2018 22:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سنی تحریک کی جانب سے ہالینڈ میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے بنانے والوں کیخلاف ریلی نکالی گئی، ریلی ریشم گلی سے ہوتی ہوئی لاڑکانہ پریس کلب تک پہنچی، ریلی کے شرکاء نے نبی پاکﷺ کے گستاخی کرنے والوں کیخلاف سخت نعریبازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی نواز قاسمی، روشن انڑ اور دیگر سنی رہنماوٴْں کا کہنا تھا کہ نبی پاک ﷺکی گستاخانہ اور توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ عمل کھلی دہشت گردی ہے جسے فوری طور پر روکا جائے، انہوں نے کہا کہ ایسے عمل سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور عاشقانے رسول اپنی زندگی بھی قربان کرسکتے ہیں لیکن ایسی سازش برداشت ہرگز نہیں کرسکتے، مظاہرین نے مذید کہا کہ پوری دنیا کے مسمانوں کی گستاخ خاکوں سے دل آزاری کی گئی ہے جس پر حکومت پاکستان کو ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرکے مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے، بصورت دیگر احتجاج کے دائرے کو اور وسیع کیا جائیگا۔