Live Updates

وسیم اختر کا میئر کراچی ہاکی کپ کرانے کا اعلان

قومی کھیل پھر سے ہماری پہچان بنے گا، کے ایچ اے کے ساتھ مل کر قومی کھیل کو فروغ دیں گے، میئر کراچی وسیم اختر

پیر 20 اگست 2018 22:07

وسیم اختر کا میئر کراچی ہاکی کپ کرانے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی کی پہچان قومی کھیل ہاکی پھر سے ہماری پہچان بنے گا،اورہاکی کے فروغ کیلئے میئر کراچی ہاکی کپ کرانے کا اعلان کرتا ہوں ، ہمارا محکمہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سے مل کر کراچی میں ہاکی کے فروغ کیلئے کام کرے گا، وہ آل کراچی انڈر 17 انٹر ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل نے آل انڈر 17 ہاکی چیمپیئن شپ جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، فائنل میں ڈسٹرکٹ سائوتھ کو 2-0 سے شکست دی، ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ملیر کو 1-0 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خضر الیاس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی جبکہ تیمور وسیم بہترین گول کیپر قرار پائے۔

(جاری ہے)

میئر کراچی نے کہا کہ قومی کھیل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے طویل مدتی مربوط اقدامات کرینگے ، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کے ملک میں کھیل کا ٹیلنٹ اب بھی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہاکی کے گرائونڈز سے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور آئندہ بھی کرینگے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے پہلے خطاب میں کراچی کی بات کی جو بہت خوش آئند ہے، اس سے قبل کسی بھی وزیراعظم نے کراچی کو ترجیح نہیں دی، انہوں نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا کہ انکی حکومت اب بیڈ گورننس سے بہت کچھ سیکھ چکی ہے۔

اختتامی تقریب سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر زبیر حبیب، سیکریٹری اولمپیئن کامران اشرف، جان محمد، لطافت حسین شاہ نے بھی خطاب کیا فائنل میچ کی تقریب میںمبشر مختار ، اولمپیئن قمر ابراہیم ، ایاز محمود ،تسنیم عثمانی،ارشاد حیدر، اولمپیئن سمیر حسین، خلیق احمد ، طلعت محمود ، انیس کیانی، طارق خان، ارم بخاری، شاہین فاطمہ، شاہین سلطانہ ، اشتیاق احمد، ضیا السلام، زاہد اقبال، اسد ظہیر، محسن علی خان اسرار احمد، جنید اسلم اور دیگر بھی موجود تھے ۔ شاہد پرویز، فرحان رضا، فہد خان، عمران خان، کامران اطہر اور ندیم سید نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات