جامعہ کراچی، بی ایس سی اِن آکو پیشنل تھراپی سال اول اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 20 اگست 2018 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی اِن آکو پیشنل تھراپی سال اول اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی ایس سی اِن آکو پیشنل تھراپی سال اول کے امتحانات میں 16 طلبہ شریک ہوئے،15 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ ایک طالبعلم ناکام قرارپایا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 93.75 فیصدرہا۔ بی ایس سی اِن آکو پیشنل تھراپی سال دوئم کے امتحانات میں 07 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ ایک طالبعلم ناکام قرارپایا۔کامیاب طلبہ کا تناسب85.71 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :