ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے رجسٹرار لیفٹیننٹ کمانڈر(ر) محمود خان کے کزن ڈاکٹر اختر سیدانتقال کرگئے

پیر 20 اگست 2018 22:07

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے رجسٹرار لیفٹیننٹ کمانڈر(ر) محمود خان کے کزن ڈاکٹر اختر سیدانتقال کرگئے ہیں ۔ان کا نماز جنازہ گذشتہ روز ادا کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کانفرنس روم میں کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے انتظامی افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس کے شرکاء نے یونیورسٹی کے رجسٹرار سے ان کے کزن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ علاوہ ازیں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر خواجہ ذکا اللہ ء جو کہ گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے کے لئے بھی دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی گئی ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ذکا اللہ یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ایک شفیق اور رحمدل انسان اور ایک اچھے استاد تھے، ان کی خدمات اس شعبہ میں مثالی تھیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء و طالبات مرحوم کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :