Live Updates

کراچی،علامہ خادم حسین رضوی نے ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں پر اسلامیان پاکستان کو نیند سے بیدار کردیا ہے،مفتی غلام غوث بغدادی

ناموس مصطفیٰ کا تحفظ حکومت اور فوج کی یکساں ذمہ داری ہے،حکومت ہالینڈ سے گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں سفارتی تعلقات منقطع کریں،امیرتحریک لبیک کراچی

پیر 20 اگست 2018 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے تحریک کے قائد امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی نے ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں پر اسلامیان پاکستان کو نیند سے بیدار کردیا ہی. وزیراعظم عمران خان باربار ریاست مدینہ کی باتیں کررہے ہیں، لیکن تاحال انہوں نے بانی ریاست مدینہ رہبراعظم سرکار دو عالمﷺ کی حرمت اور ناموس پر درپیش گستاخانہ خاکوں پر لب کشائی نہ کرکے اسلامیان پاکستان کو تذبذب میں مبتلا کر رکھا ہے،وزیراعظم عمران خان کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ مسیلمہ کذاب نے جب نبوت کادعوی کیا تو حضرت سیدنا ابوبکرؓ نے حضرت خالد بن ولید جو عیسائیوں کے خلاف شام کے مورچے میں تھے انہیں وہاں سے حضرت خالد بن ولیدکو بلا کر مسیلمہ کذاب کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ مورچہ سب سے اہم ہے،وہ رضوی ہاؤس کراچی میں تحریک لبیک کے علماء و خطباکمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے،مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی اپیل کے مطابق سندھ بھر کے علمائ و خطبائے نماز عیدالاضحی کا خطبہ ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کی مذمت اور ناموس رسالت کی اہمیت پر دیں اور عوام کو ہالینڈ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کریں، مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ ہماری فوج محب وطن ہے اس فوج کا موٹو ایمان،تقوی،جہاد فی سبیل اللہ ہے،جہاں فوج کا فرض سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے،وہیں اس فوج کا کام ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی کرنا ہے،یہ ملک اللہ کا ہے . ناموس مصطفیٰ کا تحفظ حکومت اور فوج کی یکساں ذمہ داری ہے،وزیر اعظم اور وزیرخارجہ ہالینڈ کے سفیر کو بلاکر نہ صرف انہیں اسلامیان پاکستان کے جذبات سے آگاہ کریں بلکہ ہالینڈ کی حکومت کو جرات مندانہ مومنانہ جواب دیتے ہوئے ہالینڈ سے گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں سفارتی تعلقات منقطع کریں مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد تحریک لبیک کی مرکزی قیادت کے فیصلوں کے مطابق ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے�

(جاری ہے)

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات