کراچی،گورنر ہاؤس سندھ حکومت کی ملکیت ہے اسے توڑنے کے بجائے میوزیم بنایا جائے گا، مرتضیٰ وہاب

پیر 20 اگست 2018 22:12

کراچی،گورنر ہاؤس سندھ حکومت کی ملکیت ہے اسے توڑنے کے بجائے میوزیم بنایا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) مشیروزیر اعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس سندھ حکومت کی ملکیت ہے اسے توڑنے کے بجائے میوزیم بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مشیروزیراعلیٰ مرتضیٰ وہاب اوروزیرتعلیم سردارشاہ نے سندھ کابینہ اجلاس پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پربات کی گئی،:امن وامان،پانی کی کمی اورتھرمیں خشک سالی پربات کی گئی،:پانی کی تقسیم کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،ایریگیشن افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،سمندر کے پانی کو میٹھابنانے کیلیے کمیٹی بنائی ہے،،ڈی سیلی نیشن پلانٹ منصوبے کے لیے وزرا پرمشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے،سعید غنی پانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

گورنرہاؤس کے حوالے سے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گورنر ہاوس سندھ حکومت کی ملکیت ہے،مشیر قانون مرتضی وہاب نے بتایا کہ گورنر ہاؤس سندھ حکومت کی ملکیت ہے،گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے کے بجائے اسکا انتظام سندھ حکومت کو دیا جائے،گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے کیبجائے اسے میوزیم بنایا جائے گا۔