سکھر پولیس کی جانب سے سکھر شہر اور گرد و نواح علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن و اسنیپ چیکنگ جاری

پیر 20 اگست 2018 23:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سکھر پولیس کی جانب سے سکھر شہر اور گرد و نواح علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن و اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔ پولیس اعلامیہ کے مطابق 10 سے زائد مشتبہ افراد کوگرفتار تفتیش کی جاری ہے، کوائف مکمل نہ ہونے پہ 12 سے زائد موٹرسائیکلیں چالان کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ صاحب کی ہدایات پر ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس کا امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا ، مختلف جگہوں چوراہوں پہ تلاشی کا عمل جاری ہے، ھوٹلز، بس ٹرمینل،سرائے مسافر خانے، سمیت عام شاہراہوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے، سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد، مشکوک گاڑیوں مسافر بسوں، اور موٹر سائیکلوں کے کوائف کی چھان بین کی گئی۔

ایس ایس پی سکھر کی جانب سے امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ ضلع میں جرائم کا خاتمہ اور امن امان کی بحالی اولین ترحیح ہے ،عیدالاضحی کے قریب آتے ہی شہر میں خریداری کے سلسلے میں باہر سے آنے والے افراد اور شہر میں بڑھتے ہوئے رش کے باعث حفاظتی اقدامات اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :