قومی برآمدات میں 1.1 فیصد جبکہ درآمدات میں 0.6 فیصد کا اضافہ

پیر 20 اگست 2018 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران قومی برآمدات میں 1.1 فیصد جبکہ درآمدات میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2018ء کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 1.64 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 1.62 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی 2018ء کے دوران مجموعی ملکی درآمدات 0.6 فیصد کے اضافہ سے 4.84 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جولائی 2017ء میں درآمدات کا حجم 4.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :