Live Updates

جماعت اسلامی مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتی ،سینیٹر سراج الحق

پیر 20 اگست 2018 23:30

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا اصل امتحان شروع ہوچکاہے ، افراد کی بجائے قانون اور آئین کی بالادستی ہی مسائل کا اصل حل ہے، ایک پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان میں ہی سب کی بھلائی ہے ، جماعت اسلامی مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتی ، اچھا کام کرنے والے کو ہم کھلے دل سے شاباش دیتے ہیں ۔

ہم سیاسی تعصبات سے بالاتر ہو کر پاکستان اور پاکستانی عوام کی بھلائی چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاشبہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کرپشن کی موجودگی میں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ۔ جماعت اسلامی ایک عرصہ سے کرپشن فری پاکستان اور’’ احتساب سب کا‘‘ مہم چلا رہی ہے ۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پانامہ میں شامل دیگر 436 ملزموں کا بھی احتساب ہو اور قومی بنکوں سے قرضے لینے والوں اور دبئی و لندن سمیت بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کو بھی پکڑ ا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جس کڑے احتساب کا اعلان کیا ہے، قوم اس کی منتظر ہے ۔ ہم چاہیں گے کہ موجودہ حکومت ایسے قانونی اور عملی اقدامات کرے جس سے کرپشن کے تمام راستے بند ہو جائیں اور ملک لوٹنے والوں کو بچ نکلنے کا موقع نہ مل سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات