لائن لاسز میں کمی کرنے کیلئے درجنوں منصوبے مکمل کئے گئے ،چیف ایگزیکٹو

پیر 20 اگست 2018 23:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اخلاق احمد سید نے کہا ہے کہ صارفین کو سہولیات فراہم کرنا میپکو کی اولین ترجیح ہے ۔ میپکو صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے نئے گرڈاسٹیشنز اور فیڈرز بنارہی ہے ۔ موجودہ گرڈاسٹیشنز کی استعدادکار میں تیزی سے اضافہ کیاجارہاہے ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں بورڈ کے 139ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو ہدایت کی کہ کمپنی کے لائن لاسز میں کمی کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور لائن لاسز میں کمی کے زیر تکمیل منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں تاکہ صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے نقصانات میں بھی کمی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمپنی میں انٹرپرائز ریسورس پلاننگ پر فوری طورپر عملدرآمد کیاجائے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے بورڈ کو بتایاکہ لائن لاسز میں کمی کرنے کیلئے ریجن بھر میں اوورلوڈہائی ٹینشن فیڈرز کے درجنوں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جس سے ٹیکنیکل لاسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ نقصانات میں مزید کمی کے لئے درجنوں فیڈرز کی بائفرکیشن/ری ہیبلی ٹیشن کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ یہ منصوبے بھی جلد مکمل کرلئے جائیں گے ۔

اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز خالد مسعود خان اور اسراراحمد ملک بھی موجود تھے جبکہشہریار ارشد چشتی، انوراحمد شیخ، ظفر عباس اور ندیم ارشاد کیانی نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع پر اجلاس میں چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد حمید چوہان،چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن عبدالعزیز نیازی، ڈائریکٹرفنانس میاں انصار محمود،ایڈیشنل ڈائریکٹرز ایچ آر لیاقت علی میمن،جلیل الرحمن، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آئی ایس میاں ندیم احمد، پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن محمد نواز ندیم،منیجر پروکیورمنٹ پی ایم یو غیاث محمود، ایڈیشنل چیف انجینئر رانا عبدالستار، کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب ، ایڈیشنل منیجرز میاں محمد سہیل افضل اوروقاص مسعود چغتائی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :