غریب عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 20 اگست 2018 23:30

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ غریب عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔فرائض میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے یہ بات محکمہ صحت سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مراکز صحت میںصفائی اور شجرکاری یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے روڈ میپ کے مطابق تمام انڈیکیٹرز کو بہتر کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ کی16اضلاع کے بنیادی و دیہی مراکز صحت کو پی ایچ ایف ایم سی کے حوالے کیاگیا․ بجٹ ، ادویات اور دیگر ضروریات کیلئے مسائل کا سامنا ہے ․ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمیاں اقبال مظہر مہار ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سہیل رو ف کے علاوہ خدابخش فیاضی،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ ڈاکٹر احسن،ڈپٹی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر کامران اصغر،ڈاکٹر اطہر،ڈاکٹر عابد،ڈاکٹر زوہیب کے علاوہ دیہی مراکز صحت کے سینئر میڈیکل آفیسرز موجود تھے۔